سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْأَمَةِ تُطَلَّقُ فَتُعْتَقُ فِي الْعِدَّةِ باب: اُس باندی کا بیان جسے طلاق ہو جائے اور وہ عدت ہی میں آزاد کر دی جائے۔
حدیث نمبر: 2449
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، قَالَ: نا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ، يَذْكُرُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: " لَوِ اسْتَطَعْتُ أَنْ أَجْعَلَ عِدَّةَ الْأَمَةِ حَيْضَةً وَنِصْفَ لَفَعَلْتُ، فَقَالَ رَجُلٌ: فَاجْعَلْهَا شَهْرًا وَنِصْفًا، قَالَ: فَسَكَتَ "مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ منبر پر فرما رہے تھے: اگر میں چاہتا تو باندی کی عدت ایک اور آدھی حیض مقرر کر دیتا۔ تو ایک شخص نے کہا: ”پھر اسے ایک مہینہ اور نصف کر دیجیے۔“ تو عمر خاموش ہو گئے۔