سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْأَمَةِ تُطَلَّقُ فَتُعْتَقُ فِي الْعِدَّةِ باب: اُس باندی کا بیان جسے طلاق ہو جائے اور وہ عدت ہی میں آزاد کر دی جائے۔
حدیث نمبر: 2446
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ، قَالَ: أنا خُصَيْفٌ، عَنْ مُجَاهِدٍ فِي الْأَمَةِ تُطَلَّقُ ثُمَّ تُعْتَقُ وَهِيَ فِي الْعِدَّةِ، قَالَ: «تَسْتَأْنِفُ عِدَّةَ الْحُرَّةِ إِذَا كَانَتْ مِنْ تَطْلِيقَةٍ، وَإِنْ كَانَتْ مِنْ تَطْلِيقَتَيْنِ فَقَدْ بَانَتْ تَعْتَدُّ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ»مظاہر امیر خان
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: باندی کو اگر طلاق دی جائے اور وہ عدت میں آزاد ہو جائے تو اگر طلاق ایک ہو تو آزاد عورت کی عدت گزارے۔ اگر دو ہوں تو رجوع نہ ہوگا اور آزاد عورت کی عدت گزارے گی۔