سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْأَمَةِ تُطَلَّقُ فَتُعْتَقُ فِي الْعِدَّةِ باب: اُس باندی کا بیان جسے طلاق ہو جائے اور وہ عدت ہی میں آزاد کر دی جائے۔
حدیث نمبر: 2444
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، وَأنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَعُبَيْدَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالُوا: «إِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ أَمَةٌ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً فَأُعْتِقَتْ فِي الْعِدَّةِ، فَعِدَّتُهَا عِدَّةُ الْحُرَّةِ وَلَهُ عَلَيْهَا رَجْعَةٌ، وَإِنْ طَلَّقَهَا تَطْلِيقَتَيْنِ فَأُعْتِقَتْ فِي الْعِدَّةِ، فَعِدَّتُهَا عِدَّةَ الْأَمَةِ وَلَا رَجْعَةَ لَهُ عَلَيْهَا»مظاہر امیر خان
حسن بصری، ابراہیم نخعی، اور شعبی رحمہم اللہ فرماتے ہیں: اگر کسی باندی کو ایک طلاق دی جائے اور وہ عدت میں آزاد ہو جائے تو اس کی عدت آزاد عورت کی ہوگی اور شوہر کو رجوع کا حق ہوگا۔ لیکن اگر دو طلاقوں کے بعد آزاد ہو تو عدت باندی کی ہوگی اور رجوع کا حق نہیں ہوگا۔