سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَنْ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ طَالِقٌ إِذَا شِئْتِ باب: اس شخص کا بیان جس نے اپنی بیوی سے کہا: تمہیں طلاق ہے جب تم چاہو۔
حدیث نمبر: 2423
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ «أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الْأَمَةِ تُعْتَقُ تُخَيَّرُ مِنَ الْعَبْدِ وَلَا تُخَيَّرُ مِنَ الْحُرِّ، فَإِنْ غَشِيَهَا الْعَبْدُ لَمْ يَكُنْ لَهَا خِيَارٌ»مظاہر امیر خان
لونڈی کو آزادی کے بعد غلام شوہر سے اختیار ہے، مگر آزاد شوہر سے اختیار نہیں، اور اگر غلام شوہر نے صحبت کر لی ہو تو اختیار ختم ہو جاتا ہے۔