سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَنْ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ طَالِقٌ إِذَا شِئْتِ باب: اس شخص کا بیان جس نے اپنی بیوی سے کہا: تمہیں طلاق ہے جب تم چاہو۔
حدیث نمبر: 2421
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ الْكَلَاعِيِّ، عَنْ مَكْحُولٍ فِي مَمْلُوكٍ نَكَحَ الْوَلِيدَةَ فَأُعْتِقَتْ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا وَقَدْ أَعْطَاهَا صَدَاقَهَا، فَخُيِّرَتْ فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا، قَالَ: «يُرَدُّ إِلَيْهِ مَا أَعْطَاهَا»مظاہر امیر خان
اگر غلام نے کسی لونڈی سے شادی کی اور دخول سے پہلے وہ لونڈی آزاد ہو گئی اور پھر خود کو اختیار کر لیا، تو شوہر کو دیا گیا مہر واپس کیا جائے گا۔