سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَنْ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ طَالِقٌ إِذَا شِئْتِ باب: اس شخص کا بیان جس نے اپنی بیوی سے کہا: تمہیں طلاق ہے جب تم چاہو۔
حدیث نمبر: 2418
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي رَجُلٍ زَوَّجَ أَمَتَهُ رَجُلًا، وَأَصْدَقَهَا صَدَاقًا، ثُمَّ أَعْتَقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا زَوْجُهَا فَخُيِّرَتْ، فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا، قَالَ: «يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا، وَيُرَدُّ إِلَى الزَّوْجِ مَهْرُهُ»مظاہر امیر خان
ایک شخص نے اپنی لونڈی کی شادی کی اور مہر مقرر کیا، پھر دخول سے پہلے اسے آزاد کر دیا، پس اسے اختیار دیا گیا، اس نے اپنی آزادی کو پسند کیا، تو دونوں میں جدائی کرا دی گئی اور شوہر کو مہر واپس کیا گیا۔