سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَنْ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: اعْتَدِّي باب: اس شخص کا بیان جس نے اپنی بیوی سے کہا: عدت گزارو۔
حدیث نمبر: 2414
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " إِذَا قَالَ لِامْرَأَتِهِ: اعْتَدِّي أَوْ عُدِّي أَجَلَكِ، فَإِنَّهَا تَطْلِيقَةٌ وَهُوَ أَمْلَكُ بِهَا "مظاہر امیر خان
حضرت مکحول رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر شوہر کہے: ”عدت گزارو” یا ”اپنا وقت شمار کرو“ تو یہ ایک طلاق ہے اور شوہر کو رجوع کا حق ہے۔