سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَنْ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: اعْتَدِّي باب: اس شخص کا بیان جس نے اپنی بیوی سے کہا: عدت گزارو۔
حدیث نمبر: 2412
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، وَعُبَيْدَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُمَا قَالَا: " إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِامْرَأَتِهِ: اعْتَدِّي وَهُوَ يَنْوِي الطَّلَاقَ قَالَا: وَاحِدَةٌ، وَهُوَ أَحَقُّ بِهَا، وَإِنْ لَمْ يَنْوِ طَلَاقًا فَلَيْسَ بِشَيْءٍ "مظاہر امیر خان
حسن بصری اور عبیدہ رحمہما اللہ نے فرمایا: اگر شوہر نیت طلاق کرے تو یہ ایک طلاق ہے، اور اگر نیت نہ ہو تو کچھ نہیں۔