سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
قَالَ: وَقَالَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ، وَابْنُ عَبَّاسٍ: «مِنْ يَوْمِ تُوُفِّيَ» باب: جابر بن زید اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: "وفات کے دن سے (عدت کا شمار ہوگا)"۔
حدیث نمبر: 2391
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً، ثُمَّ سَافَرَ، ثُمَّ كَتَبَ إِلَيْهَا بِتَطْلِيقَةٍ أُخْرَى، قَالَ: «بَيْنَهُمَا الْمِيرَاثُ مَا لَمْ تَغْتَسِلْ مِنَ الْحَيْضَةِ الثَّالِثَةِ مِنْ يَوْمِ طَلَّقَهَا، غَيْرَ أَنَّهَا إِذَا جَاءَهَا الْخَبَرُ بَعْدَ ذَلِكَ اعْتَدَّتْ مِنْ يَوْمِ يَأتِيَهَا الْخَبَرُ، وَلَا مِيرَاثَ بَيْنَهُمَا فِي الْعِدَّةِ الْآخِرَةِ»مظاہر امیر خان
حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر شوہر نے بیوی کو ایک طلاق دی، پھر سفر کیا، پھر ایک اور طلاق لکھی تو جب تک بیوی تیسرے حیض سے غسل نہ کر لے وراثت باقی ہے، مگر خبر کے بعد کی عدت میں وراثت نہیں۔