سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
قَالَ: وَقَالَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ، وَابْنُ عَبَّاسٍ: «مِنْ يَوْمِ تُوُفِّيَ» باب: جابر بن زید اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: "وفات کے دن سے (عدت کا شمار ہوگا)"۔
حدیث نمبر: 2388
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: «إِنْ قَامَتْ بَيِّنَةٌ فَمِنْ يَوْمِ مَاتَ أَوْ طَلَّقَ وَإِنْ لَمْ تَقُمْ بَيِّنَةٌ فَمِنْ يَوْمِ يَأْتِيهَا الْخَبَرُ»مظاہر امیر خان
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر گواہی موجود ہو تو موت یا طلاق کے دن سے، ورنہ خبر پہنچنے کے دن سے عدت شروع ہوگی۔