سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَكْتُبُ بِطَلَاقِ امْرَأَتِهِ باب: آدمی کا اپنی بیوی کو خط لکھ کر طلاق دینے کا بیان
حدیث نمبر: 2365
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، " أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ كَتَبَ إِلَى امْرَأَتِهِ وَهُوَ غَائِبٌ: إِذَا جَاءَكِ كِتَابِي هَذَا فَاعْتَدِّي، فَلَمْ يَأْتِهَا الْكِتَابُ، وَهَلَكَ دُونَهَا قَالَ: لَيْسَ بِشَيْءٍ "مظاہر امیر خان
حضرت عامر شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر کسی نے بیوی کو خط لکھا: جب میرا خط تمہیں پہنچے تو عدت شروع کر دینا، اور خط نہ پہنچ سکا اور وہ مر گیا، تو کچھ نہیں ہوگا۔