سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَكُونُ لَهُ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ فَيَقُولُ: بَيْنَكُنَّ تَطْلِيقَةٌ باب: چار بیویوں میں سے ایک کو طلاق دینے کے طریقہ کا بیان
حدیث نمبر: 2352
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، عَنِ الْحَارِثِ الْعُكْلِيِّ فِي رَجُلٍ قَالَ لِأَرْبَعِ نِسْوَةٍ لَهُ: بَيْنَكُنَّ ثَلَاثُ تَطْلِيقَاتٍ، قَالَ: تَبِينُ كُلُّ وَاحِدَةٍ بِثَلَاثٍ، وَإِذَا قَالَ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ طَالِقٌ رُبُعًا، أَوْ ثُلُثًا، أَوْ نِصْفًا فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ تَامَّةٌ "مظاہر امیر خان
حضرت حارث عکلی رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر کسی نے چار بیویوں سے کہا کہ تم میں تین طلاقیں تقسیم، تو ہر بیوی پر تین طلاقیں ہو جائیں گی، اور اگر کہے: تو چوتھائی یا تہائی یا نصف طلاق، تو ایک مکمل طلاق واقع ہو گی۔