سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
حَبْلُكِ عَلَى غَارِبِكِ وَنَحْوُ ذَلِكَ مِنَ الْكِنَايَاتِ باب: طلاق کی کنایہ الفاظ: ’’تیری رسی تیرے کندھے پر‘‘ اور اس جیسے دیگر الفاظ ادا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2338
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَيَسَارٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّهُمْ قَالُوا فِي رَجُلٍ سُئِلَ: أَلَكَ امْرَأَةٌ؟ فَقَالَ: لَا، وَلَهُ امْرَأَةٌ، قَالُوا: «هِيَ كَذْبَةٌ»مظاہر امیر خان
حسن بصری، ابراہیم نخعی، اور عامر شعبی رحمہم اللہ نے فرمایا: جس سے پوچھا گیا کہ تمہاری بیوی ہے؟ اس نے کہا: نہیں، حالانکہ بیوی تھی، تو یہ جھوٹ ہے۔