سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَحْلِفُ إِنْ لَمْ يَضْرِبْ غُلَامَهُ مِائَةَ سَوْطٍ فَامْرَأَتُهُ طَالِقٌ باب: آدمی کا غلام کو کوڑے مارنے کی قسم اور بیوی کی طلاق
حدیث نمبر: 2325
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ فِي رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: إِنْ لَمْ آتِ الْبَصْرَةَ فَأَنْتِ طَالِقٌ، قَالَ: «هِيَ امْرَأَتُهُ حَتَّى يَمُوتَ، فَإِنْ مَاتَ وَاحِدٌ مِنْهُمَا فَلَا مِيرَاثَ بَيْنَهُمَا»مظاہر امیر خان
حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: جو شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر میں بصرہ نہ پہنچا تو تم طلاق، تو وہ اس کی بیوی ہے حتیٰ کہ دونوں میں سے کوئی ایک مر جائے، لیکن ان کے درمیان وراثت نہیں۔