سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
وَكَانَ عُمَرُ «إِذَا أُتِيَ بِرَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا أَوْجَعَ ظَهْرَهُ» باب: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا تین طلاق دینے والے کو سزا دینے کے عمل کا بیان
حدیث نمبر: 2276
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: طَلَّقَ ابْنُ عُمَرَ امْرَأَةً لَهُ، فَقَالَتْ لَهُ: " هَلْ رَأَيْتَ مِنِّي شَيْئًا تَكْرَهُهُ؟ قَالَ: لَا , قَالَتْ: فَفِيمَ تُطَلَّقُ الْمَرْأَةُ الْعَفِيفَةُ الْمُسْلِمَةُ؟ قَالَ: فَارْتَجَعَهَا "مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک عورت کو طلاق دی، تو وہ کہنے لگی: مجھ میں کیا عیب دیکھا؟ فرمایا: کچھ نہیں، تو عورت بولی: پھر پاکیزہ مسلمہ عورت کو کیوں طلاق دیتے ہو؟ چنانچہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے رجوع کر لیا۔“