سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ التَّعَدِّي فِي الطَّلَاقِ باب: طلاق میں زیادتی اور سختی کا بیان
حدیث نمبر: 2244
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حُجَيْرٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «قَدْ كَانَ لَكُمْ فِي الطَّلَاقِ أَنَاةٌ، فَاسْتَعْجَلْتُمْ أَنَاتَكُمْ، وَقَدْ أَجَزْنَا عَلَيْكُمْ مَا اسْتَعْجَلْتُمْ مِنْ ذَلِكَ»مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”طلاق میں تمہارے لیے مہلت تھی مگر تم نے جلدی کی، ہم نے تمہیں اسی پر قائم کر دیا جو تم نے خود پر لازم کر لیا۔“