سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ التَّعَدِّي فِي الطَّلَاقِ باب: طلاق میں زیادتی اور سختی کا بیان
حدیث نمبر: 2241
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: " إِنَّ عَمَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فَأَكْثَرَ. فَقَالَ: عَصَيْتَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، وَبَانَتْ مِنْكَ امْرَأَتُكَ، وَلَمْ تَتَّقِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَيَجْعَلَ لَكَ مَخْرَجًا "مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس ایک شخص آیا، کہنے لگا: میرے چچا نے بیوی کو تین سے زیادہ طلاق دی، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تم نے اللہ کی نافرمانی کی اور بیوی جدا ہو گئی۔“