سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ طَلَّقَ قَبْلَ أَنْ يَمْلِكَ باب: ملکیت سے پہلے طلاق کا حکم
حدیث نمبر: 2212
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: إِذَا قَالَ: " كُلُّ امْرَأَةٍ أَتَزَوَّجُهَا فَهِيَ عَلَيَّ كَظَهْرِ أُمِّي، كَفَّرَ عَنْ أَوَّلِ امْرَأَةٍ يَتَزَوَّجُهَا، وَإِذَا قَالَ: إِنْ تَزَوَّجْتُ فُلَانَةَ فَهِيَ عَلَيَّ كَظَهْرِ أُمِّي فَتَزَوَّجَهَا، فَلَا يَقْرَبْهَا حَتَّى يُكَفِّرَ "مظاہر امیر خان
حضرت عروہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر کوئی کہے کہ جو بھی عورت نکاح میں آئے وہ ماں کے مثل ہو، تو پہلی عورت پر کفارہ دے۔ اور اگر کہے کہ فلاں سے نکاح کیا تو وہ ماں کی مثل ہو تو جب تک کفارہ نہ دے تعلق نہ قائم کرے۔“