سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ فَيَدْخُلُ عَلَيْهَا وَمَعَهَا نِسَاءٌ فَوَقَعَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ باب: اس شخص کا بیان جو نکاح کے بعد غلطی سے کسی اور عورت سے ہمبستر ہو جائے۔
حدیث نمبر: 2191
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي رَجُلٍ وُجِدَ مَعَ امْرَأَةٍ يَنْكِحُهَا، فَقَالَ: امْرَأَتِي. فَقَالَتْ: زَوْجِي. فَقَالَ: «يُسْأَلُ الْبَيِّنَةَ عَلَى ذَلِكَ، وَإِلَّا أُقِيمَ عَلَيْهَا الْحَدُّ، لَوِ اسْتَقَامَ ذَلِكَ لَمْ يُقَمْ حَدٌّ عَلَى فَاجِرٍ»مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اگر کوئی مرد اور عورت زنا کی حالت میں پکڑے جائیں اور دونوں کہیں کہ ہم میاں بیوی ہیں، تو ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”دونوں سے گواہی طلب کی جائے گی، اگر نہ لا سکے تو عورت پر حد جاری ہوگی، ورنہ ہر فاجر حد سے بچ جاتا۔“