سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ ابْنَةِ الرَّجُلِ وَامْرَأَتِهِ باب: بیٹی اور سوتیلی ماں کو نکاح میں جمع کرنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 2183
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا أَيُّوبُ، قَالَ: سُئِلَ الْحَسَنُ وَمُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ عَنِ الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ امْرَأَةَ الرَّجُلِ وَابْنَتَهُ مِنْ غَيْرِهَا، فَكَرِهَ ذَلِكَ الْحَسَنُ، وَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، فَقَالَ: قَدْ فَعَلَ جَبَلَةُ، رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ مِصْرَ،مظاہر امیر خان
ایوب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حسن بصری رحمہ اللہ اور محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جو کسی مرد کی بیوی اور کسی اور سے اس کی بیٹی کو نکاح میں رکھے، تو حسن بصری رحمہ اللہ نے اسے مکروہ جانا، اور محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے کوئی حرج نہیں سمجھا اور کہا: ”مصر کے ایک آدمی جبلہ نے بھی ایسا کیا تھا۔“