سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ أَصْدَقَ سِرًّا مَهْرًا وَأَعْلَنَ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ باب: مہر کو خفیہ طور پر کم اور اعلانیہ زیادہ ظاہر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2175
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنا خَالِدٌ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ شُرَيْحٍ «فِيمَنْ أَصْدَقَ سِرًّا وَأَعْلَنَ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ أَنَّهُ أَجَازَ السِّرَّ، وَأَبْطَلَ الْعَلَانِيَةَ» قَالَ هُشَيْمٌ: وَهُوَ الْقَوْلُ عِنْدَنَامظاہر امیر خان
حضرت ابنِ سیرین رحمہ اللہ سے شریح رحمہ اللہ کے بارے میں روایت ہے کہ اگر کسی نے نکاح کے مہر کو خفیہ طور پر طے کیا ہو اور علانیہ میں زیادہ کیا ہو تو شریح رحمہ اللہ نے خفیہ (مہر) کو درست اور علانیہ کو باطل قرار دیا، ہشیم نے کہا: ”ہمارے نزدیک بھی یہی قول ہے۔“