سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي ابْنَةِ الْأَخِ مِنَ الرَّضَاعَةِ باب: رضاعت سے پیدا ہونے والی بھتیجی (بھائی کی بیٹی) سے نکاح کا بیان
حدیث نمبر: 2167
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنِّي تَزَوَّجْتُ ابْنَةَ أَبِي إِهَابٍ، وَإِنَّ امْرَأَةً زَعَمَتْ أَنَّهَا أَرْضَعَتْنَا. فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ أَتَاهُ مِنَ الشِّقِّ الْآخَرِ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ أَتَاهُ مِنْ قِبَلِ وَجْهِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا سَوْدَاءُ. قَالَ: «كَيْفَ وَقَدْ قِيلَ»مظاہر امیر خان
سیدنا عقبہ بن الحارث رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ”میں نے ابی اہاب کی بیٹی سے نکاح کیا ہے، ایک عورت کہتی ہے کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منہ موڑ لیا۔ عقبہ دوسری طرف سے آئے تو پھر منہ موڑ لیا۔ پھر سامنے سے آ کر عرض کیا: ”یا رسول اللہ! وہ عورت تو سیاہ فام ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کہ کہا جا چکا ہے (تو نکاح نہیں ہو سکتا)۔“