سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي ابْنَةِ الْأَخِ مِنَ الرَّضَاعَةِ باب: رضاعت سے پیدا ہونے والی بھتیجی (بھائی کی بیٹی) سے نکاح کا بیان
حدیث نمبر: 2143
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّ لِي امْرَأَةً وَجَارِيَةً، أَرْضَعَتْ هَذِهِ غُلَامًا، وَهَذِهِ جَارِيَةً , أَيَصْلُحُ لِلْغُلَامِ أَنْ يَتَزَوَّجَ الْجَارِيَةَ؟ فَقَالَ: «لَا يَصْلُحُ، اللِّقَاحُ وَاحِدٌ»مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا کہ ایک عورت اور ایک باندی نے ایک غلام کو دودھ پلایا، تو کیا غلام اس باندی سے نکاح کر سکتا ہے؟ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”نہیں، کیونکہ ان دونوں کا دودھ ایک ہے۔“