سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي ابْنَةِ الْأَخِ مِنَ الرَّضَاعَةِ باب: رضاعت سے پیدا ہونے والی بھتیجی (بھائی کی بیٹی) سے نکاح کا بیان
حدیث نمبر: 2130
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُرْوَةَ، قَالَ: قَالَتْ لِي عَائِشَةُ: " جَاءَنِي عَمِّي مِنَ الرَّضَاعَةِ بَعْدَ مَا ضُرِبَ عَلَيْنَا الْحِجَابُ يَسْتَأْذِنُ عَلَيَّ، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَا آذَنُ لَهُ حَتَّى يَجِيءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَأْذَنْتُهُ، فَقَالَ: «يَلِجُ عَلَيْكِ؛ فَإِنَّهُ عَمُّكِ» وَكَانَتْ عَائِشَةُ تَقُولُ: «يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ الْوِلَادَةِ»مظاہر امیر خان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”میرے رضاعی چچا نے پردے کے بعد آ کر اجازت مانگی۔ میں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھے بغیر اجازت نہیں دوں گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اجازت دے دو، وہ تمہارے چچا ہیں»، اور عائشہ رضی اللہ عنہا فرمایا کرتیں: «رضاعت سے وہی چیزیں حرام ہوتی ہیں جو ولادت سے حرام ہوتی ہیں»۔“