سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ فَيَمُوتُ وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا صَدَاقًا باب: عورت سے نکاح اور بغیر مہر مقرر کیے فوت ہوجانے کا بیان
حدیث نمبر: 2111
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَطَاءٌ الْخُرَاسَانِيُّ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَى النَّاسِ فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ، ثُمَّ يُطَلِّقُهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، وَقَبْلَ أَنْ يَفْرِضَ لَهَا «أَنَّ لَهَا نِصْفَ الصَّدَاقِ، وَلَا عِدَّةَ عَلَيْهَا، وَلَا مِيرَاثَ لَهَا»مظاہر امیر خان
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے لکھا: ”اگر مرد نے نکاح کیا، پھر دخول اور مہر مقرر کرنے سے پہلے طلاق دے دی، تو عورت کو آدھا مہر ملے گا، عدت نہیں ہوگی اور نہ ہی میراث ملے گی۔“