سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ فَيَمُوتُ وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا صَدَاقًا باب: عورت سے نکاح اور بغیر مہر مقرر کیے فوت ہوجانے کا بیان
حدیث نمبر: 2099
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ، عَنْ عَلِيٍّ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ فِي الْمُتَوَفَّى عَنْهَا وَلَمْ يُفْرَضْ لَهَا صَدَاقًا قَالَ: «لَهَا الْمِيرَاثُ، وَلَا صَدَاقَ لَهَا» .مظاہر امیر خان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر شوہر فوت ہو جائے اور عورت کے لیے مہر مقرر نہ کیا ہو، تو عورت کو میراث ملے گی، مگر مہر نہیں۔“