سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُعْتِقُ أَمَتَهُ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا باب: آدمی کا اپنی باندی کو آزاد کرکے اس سے نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2098
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً، يَقُولُ: " إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِأَمَتِهِ: قَدْ أَعْتَقْتُكِ وَتَزَوَّجْتُكِ، فَهِيَ امْرَأَتُهُ، وَإِذَا قَالَ: أُعْتِقُكِ وَأَتَزَوَّجُكِ فَأَعْتَقَهَا، فَإِنْ شَاءَتْ تَزَوَّجَتْهُ، وَإِنْ شَاءَتْ لَمْ تَزَوَّجْهُ "مظاہر امیر خان
حضرت عطا رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر مرد اپنی باندی سے کہے: میں نے تمہیں آزاد کیا اور تم سے نکاح کیا، تو وہ اس کی بیوی ہے۔ اور اگر کہے: میں تمہیں آزاد کروں گا اور پھر نکاح کروں گا، تو جب آزاد کرے تو اگر وہ چاہے نکاح کرے، چاہے نہ کرے۔“