سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُعْتِقُ أَمَتَهُ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا باب: آدمی کا اپنی باندی کو آزاد کرکے اس سے نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2093
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي الرَّجُلِ يُعْتِقُ الْجَارِيَةَ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ: «هُوَ كَالرَّاكِبِ بَدَنَتَهُ» قَالَ: وَكَانَ أَعْجَبَ ذَاكَ إِلَى أَصْحَابِنَا أَنْ يَجْعَلُوا عِتْقَهَا صَدَاقَهَامظاہر امیر خان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے بھی یہی فرمایا کہ اگر آزاد کر کے نکاح کرے تو وہ ایسا ہے جیسے قربانی کے جانور پر سوار ہو، اور پسند یہ تھا کہ آزادی مہر ہو۔