سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُعْتِقُ أَمَتَهُ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا باب: آدمی کا اپنی باندی کو آزاد کرکے اس سے نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2092
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ مُحَرَّرَتَهُ: «فَهُوَ كَالرَّاكِبِ بَدَنَتَهُ» قَالَ: وَكَانَ إِبْرَاهِيمُ وَأَصْحَابُنَا «لَا يَرَوْنَ بِذَلِكَ بَأْسًا، وَكَانَ أَحَبَّ ذَلِكَ إِلَيْهِمْ أَنْ يَجْعَلُوا عِتْقَهَا صَدَاقَهَا»مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: ”جو اپنی آزاد کردہ باندی سے نکاح کرے، وہ ایسا ہے جیسے قربانی کا جانور سوار ہو۔“ ابراہیم نخعی رحمہ اللہ اور ان کے ساتھی اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے اور پسند کرتے تھے کہ آزادی ہی کو مہر بنایا جائے۔