سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُعْتِقُ أَمَتَهُ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا باب: آدمی کا اپنی باندی کو آزاد کرکے اس سے نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2086
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قَالَتْ جُوَيْرِيَةُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ أَزْوَاجَكَ يَفْخَرْنَ عَلَيَّ، يَقُلْنَ: لَمْ يَتَزَوَّجْكِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: «أَوَلَمْ أُعْظِمْ صَدَاقَكِ؟ أَلَمْ أُعْتِقْ أَرْبَعِينَ مِنْ قَوْمِكِ» ؟مظاہر امیر خان
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جویریہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکوہ کیا کہ ازواجِ مطہرات فخر کرتی ہیں کہ نکاح نہیں ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں نے تمہارا مہر عظیم نہیں کیا؟ میں نے تمہاری قوم کے چالیس افراد کو آزاد کیا۔“