سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَفْجُرُ بِالْمَرْأَةِ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا باب: زنا کرنے کے بعد اسی عورت سے نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2073
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فِي الرَّجُلِ يَفْجُرُ بِالْمَرْأَةِ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا قَالَ: «لَا يَزَالَانِ زَانِيَيْنِ مَا اجْتَمَعَا»مظاہر امیر خان
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر مرد اور عورت پہلے بدکاری کریں اور پھر نکاح کریں تو جب تک وہ ساتھ رہیں گے، بدکار شمار ہوں گے۔“