سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَفْجُرُ بِالْمَرْأَةِ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا باب: زنا کرنے کے بعد اسی عورت سے نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2071
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا سَيَّارٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الرَّجُلِ يَفْجُرُ بِالْمَرْأَةِ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا قَالَ: «مَثَلُهُ كَمَثَلِ رَجُلٍ أَخَذَ مِنْ ثَمَرِ نَخْلَةٍ بِغَيْرِ أَمْرِ صَاحِبِهَا فَكَانَ حَرَامًا، ثُمَّ اشْتَرَاهَا فَكَانَ لَهُ حَلَالًا»مظاہر امیر خان
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جو مرد عورت سے بدکاری کرے اور پھر نکاح کرے، اس کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو کسی درخت سے پھل بغیر اجازت توڑ لے، تو یہ حرام ہے، پھر اگر وہ خرید لے تو وہ حلال ہو جاتا ہے۔“