سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَزْنِي وَقَدْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا باب: زانی مرد کا نکاح کے بغیر عورت سے زنا کرنا
حدیث نمبر: 2037
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي الْمَرْأَةِ تَزْنِي قَبْلَ أَنْ يُدْخَلَ بِهَا قَالَ: «يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا، وَلَا صَدَاقَ لَهَا»مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر عورت دخول سے پہلے زنا کرے تو نکاح فسخ کیا جائے اور عورت کا کوئی مہر نہیں ہوگا۔“