سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُتْعَةِ باب: متعہ نکاح کے متعلق احادیث کا بیان
حدیث نمبر: 2023
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْحَارِثِ، يُحَدِّثُ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «أَذِنَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُتْعَةِ عَامَ الْفَتْحِ، فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَرَجُلٌ إِلَى امْرَأَةٍ شَابَّةٍ كَأَنَّهَا بَكْرَةٌ عَيْطَاءُ نَتَمَتَّعُ، فَجَلَسْنَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَعَلَيَّ بُرْدٌ وَعَلَيْهِ بُرْدَةٌ، فَكَلَّمْنَاهَا وَمَهَرْنَاهَا بُرْدَتَنَا، وَكُنْتُ أَشَبَّ مِنْهُ، وَكَانَ بُرْدُهُ أَجْوَدَ مِنْ بُرْدِي، فَجَعَلَتْ تَنْظُرُ إِلَى بُرْدِهِ مَرَّةً، وَإِلَى بُرْدِي مَرَّةً، ثُمَّ قَبِلَتْنِي، فَنَكَحْتُهَا، فَلَبِثْتُ مَعَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهَا، فَفَارَقْتُهَا. أَوْ نَحْوَ هَذَا»مظاہر امیر خان
حضرت ربیع بن سبرة الجهني رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے والد نے فرمایا: ”ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے سال متعہ کی اجازت دی، چنانچہ میں اور ایک ساتھی ایک نوجوان عورت کے پاس گئے، ہم نے اس سے بات کی اور اپنے کپڑے مہر میں دیے، پھر میں نے نکاح کیا اور تین دن اس کے ساتھ رہا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کر دیا، تو میں نے اسے چھوڑ دیا۔“