سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ ذَاتَ مَحْرَمٍ باب: محرم عورت سے نکاح کرنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 2015
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ ذَاتَ مَحْرَمٍ مِنْهُ قَالَ: «إِنْ دَخَلَ بِهَا فَلَهَا الصَّدَاقُ، وَإِنْ كَانَ لَمْ يَدْخُلْ بِهَا فَلَا صَدَاقَ لَهَا، وَيُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا» وَقَالَ حَمَّادٌ: «لَهَا مَا أَخَذَتْ»مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر کوئی شخص اپنی محرم عورت سے نکاح کر لے اور دخول کرے تو عورت کو مہر ملے گا، اگر دخول نہ کرے تو مہر نہیں ملے گا، اور دونوں میں جدائی کرا دی جائے گی۔” اور حضرت حماد رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جو کچھ عورت نے لے لیا وہ اس کا ہے۔“