سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ الْفَاجِرَةَ باب: فاجرہ (بدکار) عورت سے نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1990
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ وَقَدْ فَجَرَتْ، قَالَ: «إِنْ لَمْ يَسْتَحْيِ لِوَلَدِهِ أَنْ يُعَيَّرَ بِذَلِكَ فَلْيَتَزَوَّجْهَا إِنْ شَاءَ» .مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جو شخص کسی بدکار عورت سے نکاح کرے، اگر اسے اپنے بچے کی بدنامی کا خوف نہ ہو تو نکاح کر سکتا ہے۔“