سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ شِبْهَهُ مِنَ النِّسَاءِ، يَعْنِي لُمَتَهُ مِنَ النِّسَاءِ باب: اس شخص کا ذکر جو اپنی ہی جیسی (شکل و صورت یا انداز کی) عورت سے نکاح کرے، یعنی اپنے بالوں یا وضع قطع سے مشابہ عورت سے
حدیث نمبر: 1988
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «لَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الرَّجُلِ الْقَبِيحِ، فَإِنَّهُنَّ يُحْبِبْنَ مَا تُحِبُّونَ»مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اپنی لڑکیوں کو بدصورت مردوں پر مجبور نہ کرو، وہ بھی وہی پسند کرتی ہیں جو تم پسند کرتے ہو۔“