سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الْعَبْدِ يَتَزَوَّجُ بِغَيْرِ إِذْنِ سَيِّدِهِ باب: غلام کا بغیر آقا کی اجازت نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1970
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «إِذَا فَرَّقَ الْمَوْلَى بَيْنَهُمَا فَإِنْ وَجَدَ عِنْدَهَا مِنْ عَيْنِ مَالِ غُلَامِهِ فَهُوَ لَهُ، وَمَا اسْتَهْلَكَتْ فَلَا شَيْءَ عَلَيْهَا»مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جب مالک تفریق کرے اور عورت کے پاس غلام کا مال بعینہٖ موجود ہو تو وہ مالک کو لوٹایا جائے گا، اور جو چیز عورت نے استعمال کر لی ہو اس پر کوئی ضمان نہیں۔“