سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْأَمَةَ وَالْيَهُودِيَّةَ وَالنَّصْرَانِيَّةَ ثُمَّ يَزْنِي باب: باندی یا یہودیہ و نصرانیہ سے نکاح اور بعد میں زنا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1963
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا سُفْيَانُ، أنا أَيُّوبُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ عَلَى الْمِنْبَرِ: " أَتَدْرُونَ كَمْ يَنْكِحُ الْعَبْدُ؟ فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: أَنَا، قَالَ: كَمْ؟ قَالَ: اثْنَيْنِ "مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے منبر پر فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ غلام کتنی شادیاں کر سکتا ہے؟“ ایک شخص نے کھڑے ہو کر کہا: ”میں جانتا ہوں۔“ سیدنا عمر نے پوچھا: ”کتنی؟“ اس نے کہا: ”دو۔“