سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الْإِقَامَةِ عِنْدَ الْبِكْرِ وَالثَّيِّبِ باب: کنواری اور بیوہ کے پاس قیام کا بیان
حدیث نمبر: 1959
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، أنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأُمِّ سَلَمَةَ حِينَ دَخَلَتْ: «إِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ وَسَبَّعْتُ لِنِسَائِي» .مظاہر امیر خان
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا جب وہ نکاح کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں: ”اگر تم چاہو تو میں تمہارے لیے سات راتیں مقرر کر دوں، پھر اپنی دیگر بیویوں کے لیے بھی سات راتیں۔“