سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الْإِقَامَةِ عِنْدَ الْبِكْرِ وَالثَّيِّبِ باب: کنواری اور بیوہ کے پاس قیام کا بیان
حدیث نمبر: 1955
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: «إِذَا تَزَوَّجَ الْبِكْرَ عَلَى الثَّيِّبِ أَقَامَ عِنْدَهَا سَبْعًا، ثُمَّ قَسَمَ، وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلَاثًا» قَالَ خَالِدٌ فِي حَدِيثِهِ: وَلَوْ قُلْتُ لَهُ إِنَّهُ رَفَعَ الْحَدِيثَ لَصَدَقْتُ وَلَكِنْ قَالَ: السُّنَّةُ كَذَلِكَ.مظاہر امیر خان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب کوئی شخص کنواری پر بیوہ سے نکاح کرے تو سات دن اس کے پاس قیام کرے، پھر تقسیم کرے، اور اگر بیوہ سے نکاح کرے تو تین دن قیام کرے۔“ خالد کہتے ہیں: اگر میں کہہ دوں کہ یہ حدیث مرفوع ہے تو سچ کہوں گا، لیکن انہوں نے کہا: ”سنت اسی طرح ہے۔“