سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الْإِقَامَةِ عِنْدَ الْبِكْرِ وَالثَّيِّبِ باب: کنواری اور بیوہ کے پاس قیام کا بیان
حدیث نمبر: 1953
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: لَمَّا دَخَلَتْ أُمُّ سَلَمَةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّهُ لَيْسَ بِكِ عَلَى أَهْلِكِ هَوَانٌ، فَإِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ وَإِلَّا فَثَلَّثْتُكِ ثُمَّ أَدُورُ»مظاہر امیر خان
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے گھر والوں کے نزدیک تمہاری کوئی بے وقعتی نہیں، اگر چاہو تو میں تمہارے لیے سات راتیں مقرر کر دوں، ورنہ تین راتیں، پھر تقسیم (یعنی عدل) شروع کر دوں۔“