سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُزَوِّجُ ابْنَهُ وَهُوَ صَغِيرٌ باب: باپ کا اپنے کم عمر بیٹے کا نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1952
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ «أَنَّهُ زَوَّجَ ابْنَةَ أَخِيهِ ابْنَ أَخِيهِ وَهُمَا صَغِيرَانِ»مظاہر امیر خان
حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بھائی کی بیٹی کا نکاح اپنے بھائی کے بیٹے سے کیا، حالانکہ دونوں کم عمر تھے۔