سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ فَيَدْخُلُ بِهَا قَبْلَ أَنْ يَفْرِضَ شَيْئًا باب: بغیر حق مہر مقرر کیے عورت سے دخول کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1923
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا أَبُو حَمْزَةَ عِمْرَانُ بْنُ أَبِي عَطَاءٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ - وَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّهُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَأَنَّهُ أَعْسَرَ عَنْ صَدَاقِهَا - فَقَالَ: «إِنْ لَمْ تَجِدْ إِلَّا إِحْدَى نَعْلَيْكَ فَأَعْطِهَا إِيَّاهَا وَادْخُلْ بِهَا»مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے پوچھا: ”میں نے ایک عورت سے نکاح کیا ہے مگر مہر ادا کرنے سے عاجز ہوں۔“ فرمایا: ”اگر تمہارے پاس ایک جوتی بھی ہو تو اسے دے دو اور بیوی کے پاس جاؤ۔“
وضاحت:
أبو حمزة عمران بن أبي عطاء: صدوق، لیکن کمزور (غیر ثقہ)، اور ابن عباس سے سماع ناممکن۔