سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ فَيَدْخُلُ بِهَا قَبْلَ أَنْ يَفْرِضَ شَيْئًا باب: بغیر حق مہر مقرر کیے عورت سے دخول کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1922
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ: نا حَجَّاجٌ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ خَيْثَمَةَ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ تَزَوَّجَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ فَقِيرٌ وَلَيْسَ عِنْدَهُ شَيْءٌ أَفَنُدْخِلُهَا عَلَيْهِ وَلَمْ يُعْطِهَا شَيْئًا مِنْ صَدَاقِهَا؟ قَالَ: «نَعَمْ أَدْخِلُوهَا عَلَيْهِ»مظاہر امیر خان
حضرت خیثمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری مرد نے نکاح کیا۔ صحابہ نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! یہ فقیر ہے، اس کے پاس مہر کے لیے کچھ نہیں۔ کیا ہم اسے بیوی کے ساتھ خلوت کی اجازت دیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اس کی بیوی کو اس کے پاس بھیج دو۔“
وضاحت:
خثیمہ کی تدلیس، عن رجل، مجہول