سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ نِكَاحِ الْأَمَةِ عَلَى الْحُرَّةِ وَالْحُرَّةِ عَلَى الْأَمَةِ باب: آزاد عورت پر باندی سے نکاح کو ترجیح دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1920
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّهُ قَالَ: «مِنَ السُّنَّةِ أَنَّ الْمَرْأَةَ الْحُرَّةَ إِذَا كَانَ الرَّجُلُ يَنْكِحُ عَلَيْهَا الْأَمَةَ فَهِيَ بِالْخِيَارِ إِنْ شَاءَتْ فَارَقَتْهُ، وَإِنْ شَاءَتْ أَقَامَتْ، وَإِنْ أَقَامَتْ عَلَى ضِرَارٍ فَلَهَا يَوْمَانِ، وَلِلْأَمَةِ يَوْمٌ»مظاہر امیر خان
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ نے فرمایا: ”سنت یہ ہے کہ اگر کوئی مرد باندی کو آزاد عورت پر نکاح میں رکھے تو آزاد عورت کو اختیار ہے، چاہے تو اسے چھوڑ دے، چاہے تو باقی رہے، اور اگر ضرر برداشت کر کے باقی رہے تو آزاد عورت کے لیے دو دن اور باندی کے لیے ایک دن نوبت ہوگی۔“