سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ نِكَاحِ الْأَمَةِ عَلَى الْحُرَّةِ وَالْحُرَّةِ عَلَى الْأَمَةِ باب: آزاد عورت پر باندی سے نکاح کو ترجیح دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1916
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «أَيُّمَا حُرٍّ تَزَوَّجَ أَمَةً فَقَدْ أَرَقَّ نِصْفَهُ، وَأَيُّمَا عَبْدٍ تَزَوَّجَ حُرَّةً فَقَدْ أَعْتَقَ نِصْفَهُ» .مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو آزاد مرد باندی سے نکاح کرے وہ اپنے آدھے آپ کو غلام بنا لیتا ہے، اور جو غلام آزاد عورت سے نکاح کرے وہ اپنا آدھا آپ آزاد کر لیتا ہے۔“