سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ نِكَاحِ الْأَمَةِ عَلَى الْحُرَّةِ وَالْحُرَّةِ عَلَى الْأَمَةِ باب: آزاد عورت پر باندی سے نکاح کو ترجیح دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1914
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، أنا مُغِيرَةُ، وَسَيَّارٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «إِذَا وَجَدَ طَوْلًا لِلْحُرَّةِ حُرِّمَتْ عَلَيْهِ الْأَمَةُ»مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر کسی کے پاس آزاد عورت سے نکاح کا مال موجود ہو تو اس کے لیے باندی حرام ہو جاتی ہے۔“