سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ نِكَاحِ الْأَمَةِ عَلَى الْحُرَّةِ وَالْحُرَّةِ عَلَى الْأَمَةِ باب: آزاد عورت پر باندی سے نکاح کو ترجیح دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1911
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ فِي نِكَاحِ الْحُرَّةِ عَلَى الْأَمَةِ، قَالَ: «هِيَ كَالْمَيْتَةِ تَضْطَرُّ إِلَيْهَا فَإِذَا أَغْنَاكَ اللَّهُ عَنْهَا فَاسْتَغْنِ»مظاہر امیر خان
حضرت مسروق رحمہ اللہ نے فرمایا: ”باندی سے نکاح مردار کے کھانے کی طرح ہے، جس سے مجبوری کے وقت فائدہ اٹھایا جاتا ہے، اور جب اللہ بےنیاز کر دے تو چھوڑ دینا چاہیے۔“