سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ نِكَاحِ الْأَمَةِ عَلَى الْحُرَّةِ وَالْحُرَّةِ عَلَى الْأَمَةِ باب: آزاد عورت پر باندی سے نکاح کو ترجیح دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1909
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، أنا أَبُو بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: " مَا ازْلَحَفَّ نَاكِحُ الْأَمَةِ عَنِ الزِّنَا إِلَّا قَلِيلًا {وَأَنْ تَصْبِرُوا خَيْرٌ لَكُمْ} [النساء: 25] قَالَ: عَنْ نِكَاحِ الْإِمَاءِ "مظاہر امیر خان
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: ”باندی سے نکاح کرنے والا زنا سے بہت کم بچتا ہے۔ «وَأَنْ تَصْبِرُوا خَيْرٌ لَكُمْ» [النساء: 25] یعنی باندیوں سے نکاح نہ کرنا بہتر ہے۔“